نبی آخر الزمان ۖ کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز31 اورتمام صوبائی دارالحکومتوں میں21,21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔

عید میلاد البنیۖ ملک بھر میں پورے مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے
11 دسمبر 2016 (22:27)
0

عید میلاد البنیۖ آج ملک بھر میں پورے مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔نبی آخر الزماںۖ کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز اکتیس اور تمام صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔آج عام تعطیل ہے۔
حضور اکرم ۖ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی کانفرنسوں، تقریبات اور محافل نعت کااہتمام کیاگیا ہے جن کی حیات طیبہ اور تعلیمات انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔اس موقع پر ملک بھر میں محافل نعت اور میلاد کا اہتمام کیا جارہا ہے اور حضرت محمدۖ سے عقیدت واحترام کے اظہار کے لئے جلوس بھی نکالے جائیںگے۔ریڈیو پاکستان اور دوسرے ذرائع ابلاغ پیغمبر اسلام حضر ت محمدۖ کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی پروگرام نشر کررہے ہیں۔
حکومت نے عید میلاد البنیۖ کے موقع پر سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے ہیں اور مساجد، امام بارگاہوں اورجلوس کے راستوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کئے ہیں۔ادھر تمام مساجد، اہم عمارتوں اور متعدد گلیوں ،سڑکوں اور گھروں کو شایان شان طریقے سے سجایا گیا ہے۔

کوئٹہ میں شہر کے مختلف علاقوں سے جلوس نکالے گئے۔آزادکشمیر کے تمام علاقوں اور تحصیلوں میں بھی عید میلادالنبیۖ کے جلوس نکالے گئے۔کراچی میں میلاد کے تین بڑے جلوس نکالے جارہے ہیں۔

میلاد کامرکزی جلوس میمن مسجد سے نکالا جارہاہے جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا نشتر پارک پراختتام پذیر ہوگا۔