File Photo

متحدہ حریت قیادت کی اقوام متحدہ کے نام یادداشت
11 دسمبر 2016 (22:16)
0

مقبوضہ کشمیر میں متحدہ حریت قیادت نے اقوام متحدہ کے نام ایک یادداشت میں عالمی ادارے کو یاد دہانی کرائی ہے کہ کشمیری عوام تاحال حق خود اردیت ، حق آزادی اور سیاسی و معاشی حقوق سے محروم ہیں ۔
اس حوالے سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور حریت رہنمائوں میر واعظ فاروق اور محمد یاسین ملک کے دستخطوں پر مشتمل یادداشت نیویارک میں قائم اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کو ای میل کی گئی ہے۔
مشترکہ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ عالمی ادارے نے انسانی حقوق کے بارے میں کئی قراردادیں اور اعلا میے منظور کر رکھے ہیں تاہم یہ تمام قراردادیں اور اعلامیے کشمیریوں کیلئے بے سود ثابت ہوئے ہیں کیونکہ وہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔
یاد داشت میں کہا گیاکہ بھارت نے جموں وکشمیر پرسیاسی اور فوجی حربوں کے ذریعے کشمیریوں کی مرضی کے خلاف قبضہ جما رکھا ہے ۔ جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف وریوں کے خلاف سرینگر میں پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے جاری انتفادہ کے دوران بے گناہ شہریوں کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
ادھر یہ انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی فورسزنے ضلع اسلام آباد کے علاقے آروانی میں محاصرے اور تلاشی کاروائی کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتارکرنے کے بعد شہید کردیا۔
ادھر غداری کے جھوٹے مقدمے میں گرفتارایک مسلمان لیکچرار کو نوکری سے برطرف کردیا گیاہے جس کے خلاف ہندو طلباء کے ایک گروپ نے بھارت مخالف باتیں کرنے کی شکایت کی تھی۔