فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل سٹاف تعینات کر دیا گیا ۔

پاک فوج میں اعلی سطح پرتبادلے اور تعیناتیاں
11 دسمبر 2016 (22:09)
0

پاک فوج میں اعلی سطح پرتبادلے اور تعیناتیاں کی گئی ہیں ۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل سٹاف ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو پریذیڈنٹ ڈیفنس یونیورسٹی ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے موجودہ پریذنڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ کو کورکمانڈر پشاور تعینات۔موجودہ کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کو جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلویشن ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عام سلیم باجوہ کو جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آرمز ، لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل سی اینڈ آئی ٹی، لیفٹیننٹ جنرل قاضی اکرام کو جی ایچ کیو میں چیف آف لاجسٹک سٹاف، لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن کورکمانڈر بہاولپور اور لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کو چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا تعینات کیاگیا ہے ۔