وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں مسلم لیگ نون کی حکومت بدعنوانی برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

File Photo

تمام اداروں میں بھرتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں:شہباز
11 دسمبر 2016 (20:16)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے دور حکومت میں ملک کی مجموعی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

اتوار کے روز لاہور میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر محکموں اور اداروں میں بھرتیاں میرٹ پر کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں مسلم لیگ نون کی حکومت بدعنوانی برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔