پی آئی اے کی حادثے کے شکار طیارے کے انجن میں پرواز سے قبل خرابی کی تردید
11 دسمبر 2016 (20:12)
0

پی آئی اے کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ کی یہ اطلاعات مسترد کر دی ہیں جن میں یہ کہا گیا ہے کہ حادثے کا شکار بدقسمت طیارے کے انجن میں پرواز سے قبل ممکنہ طور پر خرابی تھی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ طیارے کے ایک انجن کے Propeller نے الٹا گھومنا شروع کردیا تھا۔
ایسی اطلاعات محض قیاس آرائیاں اور گمراہ کن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ چترال سے اڑان بھرنے سے قبل طیارے کے دونوں انجن مکمل طور پر درست اور فعال تھے اور پرواز کے دوران کوئی خرابی پیدا ہوئی۔
ترجمان نے کہا کہ ایوی ایشن ڈویژن کے تحت کام کرنے والا آزاد ادارہ سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ سانحے کی مکمل تحقیقات کررہا ہے۔