وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کے وکلاء گزشتہ دو ماہ کے دوران سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے ۔

 ملک میں انتشار،محاذ آرائی کی سیاست عمران خان نے شروع کی:رانا تنویر
11 دسمبر 2016 (19:57)
0

دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار اورمحاذ آرائی کی سیاست تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شروع کی ہے ۔

انہوں نے اتوار کے روزشیخوپورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جن لوگوں نے پانامہ لیکس پرڈرامہ کیا انھیں مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کے وکلاء گزشتہ دو ماہ کے دوران سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے ۔
رانا تنویر حسین نے کہاکہ جن لوگوں نے پانامہ پیپرز پر پارلیمنٹ میں کمیشن کی تشکیل کامطالبہ کیا تھا ۔انہوں نے حسب معمول اب پھر اپنا موقف بدل لیا ہے ۔