مراد شاہ نے27دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی نویں برسی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔

File Photo

وزیر اعلیٰ کا گڑھی خدا بخش کا دورہ
11 دسمبر 2016 (19:45)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے اتوار کے روز گڑھی خدابخش بھٹو لاڑکانہ کا دورہ کیا ۔
انہوں نے وہاں مدفون مرحوم ذوالفقارعلی بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو اور بھٹو خاندان کے دیگر افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعلیٰ نے اس مہینے کی ستائیس تاریخ کو شہید بے نظیر بھٹو کی نویں برسی کے حوالے سے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔