رفیق رجوانہ کی حاجی عدیل کیلئے دعائے مغفرت،غمزدہ خاندان سے اظہار ہمدردی۔

11 دسمبر 2016 (19:33)
0

گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ اتوار کی سہ پہر مختصر دورے پر پشاور پہنچے۔
انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی اور اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بعد میں وہ سابق سینیٹر اور معروف سیاسی رہنما حاجی محمد عدیل کی رہائش پر گئے اور مرحوم کیلئے فاتحہ پڑھی۔
محمد رفیق رجوانہ نے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔
انہوں نے ملک کیلئے حاجی محمد عدیل کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔