وفاقی محتسب کی ملازمین کے پنشن کیسز بروقت نمٹانے اور خود کار نظام وضع کرنے کی ہدایت
11 دسمبر 2016 (19:25)
0

وفاقی محتسب نے وفاقی حکومت کے ملازمین کے پنشن کیسز بروقت نمٹانے اور پنشن کا خود کا ر نظام وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس حوالے سے سمندر پار پاکستانیوں کے قانون اور شکایات کے ازالے کے کمشنر کے سینئر مشیر احسان احمد کھوکھر کی صدارت میں اسلام آباد میں ایک اجلاس ہوا جس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
احسان کھوکھر نے ہدایت کی کہ محکمہ اے جی پی آر کی جانب سے خود کار ای میل کی وصولی سے چھ ماہ کے اندر پنشن کے کاغذات تیار کرے اور اے جی پی آر پنشن کی تیاری کا عمل مکمل کاغذات کی وصولی کے اکیس روز میں مکمل کرے اور پنشن کا پے آرڈر ریٹائرمنٹ سے پندرہ دن پہلے تیار ہو جانا چاہئے۔