سرتاج عزیز نے بحرین کے رہنماء کو انسداد دہشتگردی کے حوالے پاکستان کی کامیابیوں کے بارے میں بتای

 پاکستان،بحرین کا تجارتی تعلقات کے فروغ کا عزم
11 دسمبر 2016 (17:46)
0

پاکستان اور بحرین نے معیشت اور تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بحرین کے وزیرخارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ کے درمیان اتوار کے روز مانامہ میں علاقائی سلامتی کے بارے میں مانامہ سیکورٹی ڈائیلاگ کے بارہویں سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوا۔
بحرین کے وزیرخارجہ شیخ خالد اسلام آباد میں مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کیلئے اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سرتاج عزیز نے بحرین کے رہنماء کو انسداد دہشتگردی کے حوالے پاکستان کی کامیابیوں کے بارے میں بتایا جس سے داخلی سلامتی ، مستحکم اور اقتصادی ترقی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں بہتری آئی۔
انہوں نے کہا کہ بحرین اور خلیج تعاون کونسل کے دیگر ممالک پاکستان میں اقتصادی ترقی کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
شیخ خالد نے انسداد دہشتگردی کے سلسلے میں پاکستان کی کامیابی کی تعریف کی اور ملک میں اقتصادی ترقی کے امکانات کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے مشرق وسطیٰ بالخصوص یمن اور شام کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
سرتاج عزیز نے انہیں افغانستان اور جنوبی ایشیا کی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
فریقین نے پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان مشاورت کیلئے ادارہ جاتی نظام وضع کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔