File Photo

عمران خان وزیراعظم نوازشریف کیخلاف ثبوت فراہم کرنے میں ناکام:تنویر
11 دسمبر 2016 (14:42)
0

دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان پانامہ پیپرز کیس میں وزیراعظم نوازشریف کے خلاف ثبوت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

اتوار کے روز شیخوپورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو اپنے رویے کے باعث مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔