File Photo

پاکستان اور مصر تعلقات مزید مستحکم بنانے پر متفق
11 دسمبر 2016 (14:38)
0

پاکستان اور مصر نے معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے باہمی فائدے کیلئے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز اور مصر کے وزیر خارجہ Sameh Shoukry کے درمیان مناما میں علاقائی سلامتی سربراہ کانفرنس کے موقع پر طے پایا۔

ملاقات میں اسلام آباد میں مشترکہ وزارتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیاگیا جس میں موجودہ تعلقات کا باریک بینی سے جائزہ لیکر مستقبل کیلئے سمت متعین کی جائے گی۔
مصر کے وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
سرتاج عزیز نے شاہ فیصل فائونڈیشن اور سعودی عرب کی تحقیق اور اسلامی تعلیمات کے مرکز کے چیئرمین شہزادہ ترکی الفیصل سے بھی ملاقات کی اور دونوں ملکو ں کے درمیان تعلیم کے شعبے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔