File Photo

حویلیاں طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کی ابتک 9میتوں کی شناخت ہوچکی:الطاف
11 دسمبر 2016 (14:32)
0

پمز ہسپتال کے ایڈ منسٹریٹر ڈاکٹر الطاف نے کہاہے کہ حویلیاں طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کی میتیوں کی شناخت کیلئے مختلف ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔

اتوار کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب تک نو میتوں کی شناخت ہوچکی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ میتوں کے ڈی این اے ٹیسٹ اگلے ہفتے کے آخر تک مکمل کر لئے جائیں گے جس کے بعد میتیں ان کے ورثاء کے حوالے کردی جائیں گی۔