بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل محمد ذکا اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کا تقسیم اسناد
11 دسمبر 2016 (14:25)
0

بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کا 13 واں اور نیول سکول آف لاجسٹک کا ساتواں جلسہ تقسیم اسناد اتوار کے روز کراچی میں ہوا۔ بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل محمد ذکا اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

اپنے خطاب میں بحریہ کے سربراہ نے کہاکہ بحریہ یونیورسٹی اور نیول سکول، آف لاجسٹکس تعلیم کے شعبے میں مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے طلباء میں ڈگریاں اور طلائی تمغے بھی تقسیم کئے۔