File Photo

امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر بغداد پہنچ گئے
11 دسمبر 2016 (12:30)
0

امریکہ کے وزیر دفاع ایش کارٹر عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچے ہیں جہاں وہ شمالی شہر موصل کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کیلئے کی جانے والی کارروائی میں پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔

امریکی وزیر دفاع یہ غیر اعلانیہ دورہ ایک ایسے موقع پر کررہے ہیں جب عراقی فوج نے دولت اسلامیہ کے خلاف تقریباً دو ماہ سے جاری کارروائیاں کم کردی ہیں ، دولت اسلامیہ کے جنگجوئوں نے دو سال سے زائد عرصہ پہلے موصل پر قبضہ کیا تھا۔