وزیراعلیٰ کو بتایاگیا کہ کراچی کی چھ اہم شاہرائوں پر کام شروع کردیاگیا ہے۔

File Photo

حکومت تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کر نے کیلئے پرعزم ہے:مراد
11 دسمبر 2016 (12:27)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت آئندہ انتخابات سے قبل تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کر نے کے لئے پرعزم ہے۔ اتوار کے روز کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کی جارہی ہے اور وہ ذاتی طور پر منصوبوں کی جگہ کا دورہ کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کو بتایاگیا کہ کراچی کی چھ اہم شاہرائوں پر کام شروع کردیاگیا ہے اور یہ کم سے کم وقت میں مکمل کیاجائے گا۔ ایک سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے کراچی سمیت سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔