File Photo

وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہے:آفتاب
11 دسمبر 2016 (12:23)
0

پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔

پنڈی گھیب میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے بڑے منصوبے شروع کئے ہیں جن کے ملک کی ترقی اورخوشحالی پر دورس اثرات مرتب ہوں گے۔