File Photo

پاکستان کی استنبول میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
11 دسمبر 2016 (12:21)
0

پاکستان نے استنبول میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور ترکی کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے ایک بیان میں دھماکوں پر گہرے دکھ اورافسوس اور ترکی کی حکومت اور عوام سے ہمدردی اورتعزیت کااظہار کیا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ وہ عناصر جو ترکی کے امن،استحکام اور داخلی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اعادہ کیا کہ ترکی کے عوام اپنے غیر متزلزل عزم کے ساتھ دہشت گردوں کو فیصلہ کن شکست دیں گے اور امن ،سلامتی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے ۔  انہوں نے ایک بار پھر کہاکہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔