صدر اور وزیراعظم کی ترکی میں بم دھماکوں کی مذمت
11 دسمبر 2016 (11:46)
0

صدر ممنون حسین نے ترکی میں بم دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر نے اپنے پیغام میں اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان اورمتاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور جا ں بحق ہونے والوں کی مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔انہوں نے بم دھماکوں کی سخت مذمت بھی کی۔
صدر نے کہاکہ پاکستان اورترکی دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے مل کر کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔

وزیراعظم محمدنوازشریف نے بھی ترکی کے شہر استنبول میں دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں حملے میں شہریوں اور پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام اور حکومت انتہائی غمزدہ ہیں اور اس نازک وقت پر ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی،انہوں نے کہاکہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے جس کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا۔
وزیراعظم نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کیا۔