File Photo

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق
11 دسمبر 2016 (11:43)
0

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ سندھ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعات ،بلدیہ ٹائون، لیاری، ناظم آباد اور ایم اے جناح روڈ پر پیش آئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں گشت اورتلاشی کی کارروائی کے دوران سات مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیاگیا ہے۔