File Photo

پی آئی اے کی بارسلونا کیلئے پروازیں دوبارہ شروع
11 دسمبر 2016 (11:40)
0

پاکستان انٹر نیشنل ائر لائن(پی آئی اے) نے تقریبا دو سال کے وقفے کے بعد بارسلونا کیلئے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کی ہیں۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پہلی پرواز اتوار کی صبح بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ سے پیرس کے راستے سپین کے شہر کیلئے روانہ ہوئی۔

پی آئی اے ہفتہ میں بارسلونا کیلئے دو پروازیں چلائے گی، ایک پرواز اسلام آباد اور ایک لاہور بالترتیب اتوار اور جمعرات کو روانہ ہوگی۔ اس سے پہلے سات دسمبر کے المناک حادثے کے باعث اس پرواز کیلئے تمام تقریبات منسوخ کردی گئی تھیں۔