File Photo

تحصیل میرعلی کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کاعمل کل سے شروع
11 دسمبر 2016 (11:36)
0

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کاعمل پیر سے شروع ہوگا۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ تیرہ سو سے زائد بے گھر خاندان اگلے چار روز میں اپنے آبائی علاقے Patsai Killi میں واپس جائیں گے۔
پولیٹیکل انتظامیہ نے واپس آبائی علاقوں کو جانیوالے خاندانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بنوں میں قائم واپسی کے مقامات پر مقررہ دن اور وقت پر پہنچ جائیں۔
واپس جانے والے ہر خاندان کو چھ ماہ کا راشن اور پینتیس ہزار روپے نقد امداد دی جائے گی۔