File Photo

ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان:محکمہ موسمیات
11 دسمبر 2016 (11:20)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اتوار کو خیبرپختونخوا، بلوچستان ،فاٹا، گلگت بلتستان میں دور دور تک جبکہ راولپنڈی ،گوجرانولہ ،لاہور، کوئٹہ ،ژوب ڈویژنوں اور اسلام آباد میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی۔
مکران اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے ۔
ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
پنجاب کے میدانی اوربالائی علاقوں اورسندھ میں صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہے گی۔
اتوار کی صبح ریکار ڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد اورلاہور بارہ ڈگری سینٹی گریڈ
کراچی بیس
پشاور نو
کوئٹہ منفی ایک
گلگت چار
مری چھ اور
مظفرآباد دس ڈگری سینٹی گریڈ