وزیراعظم محمدنوازشریف کل اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

حکومت بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی:یوسف
11 دسمبر 2016 (11:06)
0

مذہبی امور کے وزیر سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ وہ اتوار کے روز لاہور میں عید میلاد النبیۖ کے سلسلے میں دو روزہ سیرت کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس سال کانفرنس کا موضوع ہے ''اسلام اورحضرت محمدۖ کی حیات طیبہ کی روشنی میں بین المذاہب ہم آہنگی''

سردار محمد یوسف نے کہاکہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تجاویز کی تیاری میں مدد دینا ہے۔ سردار محمد یوسف نے کہاکہ مختلف مذاہب کی پچیس ٹیموں پر مشتمل علماء و مشائخ کی ٹیمیں اس سلسلے میں اپنی تجاویز دیں گی اور ان تجاویز کی روشنی میں اعلامیہ تیار کیا جائے گا۔
اس موقع پر ترکی کے مذہبی امور کے سربراہ محمد گورمیز نے کہاکہ حضور پاکۖ نہ صرف مسلمانوں کیلئے بلکہ پوری انسانیت اورکائنات کیلئے باعث رحمت ہیں۔