File Photo

پاکستان کے بحری جہاز پی این ایس شمشیر نے 41افراد کو بچالیا
11 دسمبر 2016 (11:03)
0

پاکستان کے بحری جہاز پی این ایس شمشیر نے جزیرہ سکوٹا کے شمال مغرب میں تیس میل دور کشتی الٹنے کے بعد خلیج عدن میں بچائو کی کارروائی میں اکتالیس افراد کو بچالیاہے۔

پاک بحریہ کے ایک ترجمان کے مطابق پی این ایس شمشیر بحری قزاقوں پرنظررکھنے اور ان کی روک تھام کی بین الاقوامی ٹاسک فورس151کاحصہ ہے۔
ساٹھ میں سے اکتالیس افراد کو بچالیا گیاہے جبکہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔