File Photo

عیدمیلاالنبیۖ ملک بھر میں کل مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی
11 دسمبر 2016 (10:52)
0

عیدمیلاالنبیۖ پیر کے روز ملک بھرمیں مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی۔

اس موقع پر پیغمبرآخرالزماں حضرت محمدۖ کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں میلاد کے جلوس نکالے جائیں گے جبکہ مساجد اور دیگر مقامات پر سیرت کانفرنس اورمحافل نعت رسول ہوں گی۔
انتظامیہ اورپولیس نے جلوسوں ،سیرت کے اجتماعات، محافل اور نعت خوانی کے اجتماعات کیلئے سیکیورٹی کے انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔
مساجد، گلیوں، بازاروں، سرکاری اوردیگر عمارتوں پرچراغاں کیاجائے گا اور مساجد میں حضرت محمدۖ کی شخصیت کے تمام پہلوئوں کواجاگر کرنے کیلئے مساجد میں خصوصی اجتماعات کئے جارہے ہیں۔
کل عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری اور نجی دفاتر اورتعلیمی ادارے بند رہیں گے۔