فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کاعیدمیلاد النبیۖ منانے کیلئے نعت خوانی کااہتمام
11 دسمبر 2016 (09:34)
0

فرانس میں پاکستانی سفارتخانے نے عیدمیلاد النبیۖ منانے کیلئے پیرس میں نعت خوانی کااہتمام کیا۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد اور سفارتخانے کے عملے نے نعت خوانی میں شرکت کی۔

مرد اور خواتین نعت خوانوں نے حضرت محمدۖ کی محبت اور تعریف میں نعتیں پڑھیں۔  فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے اپنے اختتامی کلمات میں کہاکہ ختم المرسلین حضرت محمدۖ کی زندگی اور تعلیمات تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔