وفاقی وزیر نے کہاکہ عوام اب سیاسی طورپرباشعورہوچکے ہیں۔

File Photo

پانامہ پیپرز کی تحقیقات کے بعد تحریک انصاف کی مقبولیت میں مزید کمی ہوئی:آصف
11 دسمبر 2016 (09:31)
0

وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ پانامہ پیپرز کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کے قیام سے انکار کے بعد تحریک انصاف کی مقبولیت میں مزید کمی ہوئی ہے۔

وہ سیالکوٹ میں بلدیاتی حکومت کے منتخب نمائندوں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ عوام اب سیاسی طورپرباشعورہوچکے ہیں کیونکہ انہوں نے دھرنوں اورمحاذ آرائی کی سیاست مسترد کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ لاہور موٹروے کے بڑے منصوبے کی تعمیرجلدشروع ہوگی۔