پاکستان سرکاری امور میں شفافیت کو بڑی اہمیت دیتا ہے:ڈار
11 دسمبر 2016 (09:20)
0

فرانس نے پاکستان کی اقتصادی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ترقی کی شاہراہ پر سفر جاری رکھے گا۔ فرانسیسی وزیر خزانہ Michel Spin نے ا ن خیالات کااظہار پیرس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔

اسحاق ڈار نے فرانسیسی وزیرخزانہ کو بتایا کہ پاکستان سرکاری امور میں شفافیت کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور اس موقع پر انہوں نے گزشتہ تین برسوں میں پاکستان کو حاصل ہونیوالی اقتصادی کامیابیوں کابھی ذکر کیا۔
فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری تعلقات سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی۔ 

دوطرفہ تعلقات میں اضافے پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے انتظامی، اقتصادی اور تجارتی کمیٹی کے ادارہ جاتی لائحہ عمل کے ذریعے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔