ٹورنامنٹ8مارچ سے بھارت میں شروع ہوگا۔

عالمی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے نظام الاوقات کا اعلان
11 دسمبر 2015 (19:26)
0

عالمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ سال آٹھ مارچ سے بھارت میں مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جمعہ کواس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روایتی حریف بھارت اور پاکستان کو سپرٹین کے ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔
ستائیس روز تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں مردوں کے پینتیس اور خواتین کے تئیس میچوں سمیت کل اٹھاون میچ کھیلے جائیں گے۔