شہرام خان ترکئی نے کہا کہ مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے منتخب نمائندوں اور علماء کو مہم میں شامل کیا جارہا ہے۔

حکومت پولیو کے خاتمے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے: وزیر صحت
11 دسمبر 2015 (20:37)
0

خیبرپختونخوا کے وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے کہاہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

جمعہ کے روز پشاور میں عالمی ادارہ صحت کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے منتخب نمائندوں اور علماء کو مہم میں شامل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور خیبرپختونخوا حکومت نے مسلح افواج کے تعاون سے صوبے اور فاٹا میں کامیاب انسداد پولیو مہم شروع کی ہے۔