کاغذات نامزدگی منگل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ' ان کی جانچ پڑتال اگلے روز کی جائے گی۔

پنجاب کی باقی یونین کونسلوں میں 30دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کااعلان
11 دسمبر 2015 (19:21)
0

الیکشن کمیشن نے پنجاب کی باقی یونین کونسلوں میں اس ماہ کی تیس تاریخ کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
کاغذات نامزدگی منگل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ' ان کی جانچ پڑتال اگلے روز کی جائے گی۔
امیدواروں کی حتمی فہرست بیس تاریخ کو شائع کی جائے گی۔
ان حلقوں میں امیدواروں کے انتقال کر جانے ' تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے' کسی امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے جانے یا عدالتی احکامات کے باعث پولنگ نہیں ہوسکی تھی۔