رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ایف بی آر نے 2ہزار 258ارب روپے وصول کئے جو ایف بی آر کی تاریخ میں مثال ہے۔

وزیر خزانہ کی محصولات وصولی میں اضافے پر ایف بی آر کی تحسین
11 اپریل 2017 (22:26)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ دانشمندانہ مالی پالیسیوں کے ذریعے اقتصادی استحکام حاصل کرنے کے بعد حکومت اقتصادی فوائد کے دوررس استحکام پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔
انہوں نے منگل کے روز ایف بی آر اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گزشتہ ماہ کے دوران محصولات کی وصولی کیں گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں سولہ اعشاریہ دو فیصد کے ریکارڈ اضافے پر ایف بی آر کو سراہا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ایف بی آر نے 2ہزار 258ارب  روپے وصول کئے جو ایف بی آر کی تاریخ میں مثال ہے۔