ورکنگ پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منصوبہ بندی واصلاحات کے وزیر احسن اقبال کی صدارت میں ہوا

file photo

سی ڈی ڈبلیو پی کی74ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
11 اپریل 2017 (22:13)
0

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 74 ارب روپے سے زائد لاگت کے کئی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔
ورکنگ پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منصوبہ بندی واصلاحات کے وزیر احسن اقبال کی صدارت میں ہوا۔
اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل کی ایگز یکٹو کمیٹی کے لئے 27 ارب55 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے چھ بڑے منصبوں کی بھی سفارش کی ۔
صحت کے شعبے کیلئے CDWPنے آٹھ ارب روپے سے زائد لاگت کے وزیراعظم قومی صحت پروگرام سمیت دوبڑے منصوبوں کی بھی منظوری دی۔
ورکنگ پارٹی نے تعلیم کے شعبے میں بلوچستان کے تین منصوبوں سمیت چار منصوبوں کی بھی منظوری دی۔


comments powered by Disqus