ترجمان وزیر اعظم نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت آئین اور موجودہ قوانین کے مطابق سنائی گئی ہے۔

بھارتی جاسوس نے بلوچستان،کراچی کو غیر مستحکم کرنے کے منصوبے کا اعتراف کیا،مصدق
11 اپریل 2017 (22:10)
0

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت آئین اور موجودہ قوانین کے مطابق سنائی گئی ہے۔

منگل کی رات ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس نے بلوچستان اور کراچی کو غیر مستحکم کرنے کے منصوبے کا اعتراف کیا تھا اور پاکستان کے پاس اسکا ناقابل تردید ثبوت ہے۔