وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی برادری سزا مکمل کرنیوالے پاکستانیوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

کامران مائیکل کا بھارت میں قید12پاکستانیوں کو رہا نہ کرنے پر اظہار تشویش
11 اپریل 2017 (20:22)
0

انسانی حقوق کے وزیر کامران مائیکل نے بھارتی جیلوں سے بارہ پاکستانی قیدیوں کو رہا نہ کرنے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
انہوں نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور پاکستان بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرتا رہے گا۔
انسانی حقوق کے وزیر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ان پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے جنہوں نے اپنی سزا مکمل کرلی ہے۔