وزیر داخلہ نے کہاکہ او آئی سی کو توہین آمیز مواد کی اپ لوڈنگ کے تدارک کیلئے اپنا تعمیری کردار ادا کرنا چاہئے۔

سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد مسلمانوں کیلئے ناقابل برداشت ہے،نثار
11 اپریل 2017 (20:12)
0

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کا اپ لوڈ کیا جانا تمام مسلمانوں کیلئے ناقابل برداشت ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد سے منگل کے روز اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ او آئی سی کو توہین آمیز مواد کی اپ لوڈنگ کے تدارک کیلئے اپنا تعمیری کردار ادا کرنا چاہئے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے مغرب کا دوہرا معیار کسی صورت قبول نہیں۔
اس موقع پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے توہین آمیز مواد کے معاملے پر حکومت پاکستان کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔