File Photo

بھارت ، پاکستان مذاکرات کے ذریعے تنازعہ کشمیر کا پر امن حل تلاش کریں: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
11 اپریل 2017 (20:07)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل Antonio Guterres نے بھارت اور پاکستان سے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے تنازعہ کشمیر کا پرامن حل تلاش کریں۔
منگل کے روز نیویارک میں معمول کی پریس بریفنگ میں سیکرٹری جنرل کے ترجمانStephane Dujarric نے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ Antonio Guterres مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ کشمیر میں صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔