وزیر اعظم نے کہا کہ کابینہ کو عوام کی ضروریات کے مطابق منصوبے تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اگلے بجٹ میں دیہی اور دور دراز کے علاقوں کی ترقی کو اولیت دی جائے گی،فاروق
11 اپریل 2017 (19:46)
0

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ اگلے بجٹ میں ریاست کے دیہی اور دوردراز علاقوں کی ترقی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

منگل کے روز مظفرآباد میں مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ کو عوام کی ضروریات کے مطابق منصوبے تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے خاطر خواہ فنڈ مختص کئے جائیں گے۔


comments powered by Disqus