گیرڈا وربرگ نے سپیکر کو یقین دلایا کہ اقوام متحدہ نے غذا کی کمی، خوراک کے عدم تحفظ اور غربت کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنیکا عزم کررکھا ہے۔

دیرینہ تنازعات کے حل میں تاخیر اقوام متحدہ کے کردار پر سوالیہ نشان ہے،ایاز صادق
11 اپریل 2017 (19:45)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ کشمیر ، عراق، فلسطین او ر لیبیا کے تنازعات کے حل میں تاخیر اقوام متحدہ کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔

اقوام متحدہ کی معاون سیکرٹری جنرل گیرڈا وربرگ سے منگل کے روز اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کا مستقبل انسانی حقوق کی فراہمی مساوات، سماجی ترقی اور امن کے قیام سے وابستہ ہے۔
اقوام متحدہ کی معاون سیکرٹری جنرل گیرڈا وربرگ نے سپیکر کو یقین دلایا کہ اقوام متحدہ نے دنیا بھر کے لوگوں میں غذا کی کمی، خوراک کے عدم تحفظ اور غربت کے خاتمے کے لئے کوششیں تیز کرنے کا عزم کررکھا ہے۔