خشک سالی، کشیدگی کے باعث شمال مشرقی نائیجیریا، یمن و دیگر ملکوں میں قحط کا خطرہ ہے : اقوام متحدہ
11 اپریل 2017 (19:30)
0

اقوام متحدہ نے خشک سالی اور کشیدگی کے باعث شمال مشرقی نائیجیریا ، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور یمن میں بڑے پیمانے پر قحط پیدا ہونے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے بارے میں کمیشن کے ایک ترجمان نے آج بتایا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں دو کروڑ کے قریب افراد بستے ہیں جہاں خاص طور پر بچوں کیلئے غذائی قلت میں اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کا ادارہ اپنی کارروائیاں تیز کررہا ہے تاہم اسے فنڈز کی شدید کمی کا سامنا ہے۔