وزیراعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے حل میں مدد دے گی۔

File photo

پاکستان کا امریکہ کیساتھ تجارت بڑھانے کی خواہش کا اعادہ
11 اپریل 2017 (19:16)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت کے ساتھ تنازعہ کشمیر کے حل میں نمایاں کردار ادا کرسکتا ہے۔

اے پی پی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی امریکی انتظامیہ اس مسئلے کے حل کیلئے موثر کردارادا کرے گی۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا چاہئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتا ہے اور امداد نہیں چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک بن گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہم پاک چین اقتصادی راہداری میں شامل ہونے کے خواہشمند تمام ملکوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانی قومی اثاثہ ہیں اور وہ ملک کی ترقی اور اقتصادی نشوونما میں حصہ لے رہے ہیں۔