ناصر خان جنجوعہ نے ایٹمی سپلائز گروپ کیلئے پاکستان کی رکنیت پر غیر جانبدارانہ سوچ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا

کینیڈا کے ہائی کمشنراور قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ کی ملاقات، پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال
11 اپریل 2017 (18:05)
0

کینیڈا کے ہائی کمشنرPerry Calder wood نے منگل کے روز اسلام آباد میں قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے علاقائی صورتحال ، دوطرفہ تعلقات اور دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کا کردار اور پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر نے اعادہ کیا کہ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے سے بات چیت کے ذریعے تنازعات کو حل کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کی امریکی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے جبکہ بھارت نے پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔
ناصر خان جنجوعہ نے ایٹمی سپلائز گروپ کیلئے پاکستان کی رکنیت پر غیر جانبدارانہ سوچ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔