صدر ممنون حسین اور قومی تاریخ اور ادبی ورثے کے بارے میں مشیر عرفان صدیقی کی اسلام آباد میں ملاقات

صدر کا انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ادبی ، تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ پر زور
11 اپریل 2017 (18:00)
0

قومی تاریخ اور ادبی ورثے کے بارے میں مشیر عرفان صدیقی سے منگل کے روز اسلام آباد میں باتیں کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے ملک سے انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ادبی وتعلیمی سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیا۔
انہوں نے نوجوان نسل میں کتب بینی کا کلچر بحال کرنے کیلئے منظم کوششیں شروع کرنے پر بھی زور دیا۔عرفان صدیقی نے صدر کو اپنے ڈویژن کے تحت کام کرنے والے محکموں کے کام اور جاری منصوبوں کے بارے میں بتایا۔