وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نے کئی بار پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں

file photo

بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کے قتل عام میں ملوث ہے:آصف
11 اپریل 2017 (17:46)
0

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کے قتل عام میں ملوث ہے اور بھارت میں اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل نہیں ہیں۔
انہوں نے پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پرامن تعلقات میں بھارت کا ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ بڑی رکاوٹ ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نے کئی بار پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا اور اس کو سزا دینے کا فیصلہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کیاگیا ہے۔