وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ان معاہدوں کے تحت مشترکہ اقتصادی گروپ بھی قائم کیا جائے گا

پاکستان، ہنگری اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
11 اپریل 2017 (17:39)
0

پاکستان اور ہنگری نے اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے منگل کے روز اسلام آباد میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان معاہدوں کے تحت مشترکہ اقتصادی گروپ بھی قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھیلیں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ان معاہدوں سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔