وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اہم کرداراد ا کرنا ہے

file photo

علاقائی امن اور خوشحالی حکومت کی ترجیح ہے:وزیر اعظم
11 اپریل 2017 (17:29)
0

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ علاقائی امن اور خوشحالی حکومت کی ترجیح ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمدAl Othaimeen سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کے روز

اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان باہمی فائدے کی غرض سے اقتصادی ترقی کیلئے برادر مسلم ممالک کے ساتھ شراکت داری کا خواہاں ہے جس کیلئے اسلامی تعاون تنظیم اہم کردارادا کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اہم کرداراد ا کرنا ہے۔
نواز شریف نے یہ تجویز بھی دی کہ اسلامی تعاون تنظیم کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کو جس نے گزشتہ ماہ آزاد جموں وکشمیر اور کنٹرول لائن کا دورہ کیا تھا ، کشمیری عوام کی حالت زار کو اجاگر کرنے کیلئے پوری دنیا کے سامنے لایا جائے۔
نواز شریف نے سیکرٹری جنرل کو اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ بھرپور تعاون اور اس کے اہداف اور مقاصد کی حمایت کا یقین دلایا۔
وزیراعظم نے جموں وکشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کرنے کیلئے اظہار یکجہتی پر اسلامی تعاون تنظیم اور برادر مسلم ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر یوسف احمدAl Othaimeen نے کہا کہ پاکستان نے اس فورم کے ذریعے علاقائی امن وسلامتی میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔