ممنون حسین نے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی خطرہ ہے.

او آئی سی فلسطین ، کشمیر دیرینہ تنازعات کے حل میں موثر کردارادا کرے:صدر ممنون حسین
11 اپریل 2017 (17:24)
0

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمدAl Othaimeen سے منگل کے روز اسلام آباد میں باتیں کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے تنظیم پر زور دیا کہ وہ فلسطین اور کشمیر کے دو دیرینہ تنازعات کے حل میں موثر کردارادا کرے۔
انہوں نے جموں وکشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر او آئی سی اور مسلم ممالک کی تعریف کی۔
ممنون حسین نے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی خطرہ ہے لیکن بدقسمتی سے اس سے سب سے زیادہ متاثر مسلمان ہورہے ہیں۔
انہوں نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف بیانیہ مرتب دینے کیلئے او آئی سی کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔


comments powered by Disqus