ریڈیو پاکستان ایچ پی ٹی فقیرآباد کے دفتر ی استعمال کیلئے ایک عدد سوزوکی وین ماڈل (اپ ماڈل ) بمعہ ڈرائیور ماہانہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر سربمہر ٹینڈرز/ پیشکش مطلوب
11 اپریل 2017 (17:13)
0

پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن
ٹینڈر نوٹس
پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (ریڈیو پاکستان ) ایچ پی ٹی فقیرآباد کے دفتر ی استعمال کیلئے ایک عدد سوزوکی وین ماڈل (اپ ماڈل ) بمعہ ڈرائیور ماہانہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر سربمہر ٹینڈرز/ پیشکش مطلوب ہیں۔ ٹینڈر زیر دستخطی کو مورخہ25 اپریل2017 دن گیارہ بجے تک پہنچ جانی چاہیے جو کہ اسی روز دن ساڑھے گیارہ بجے تمام بولی دہندگان یا ان کے نمائندگان کی موجودگی میں کھولے جائیں گے۔ بولی دہندگان کو مبلغ دس ہزار روپے پے آرڈر یا بنک ڈرافٹ کی صورت میں بحق پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن صدر دفتر اسلام آباد بطور ضمانت جمع کروانا ہونگے۔ بصورت دیگر ٹینڈر قابل قبول نہ ہوگا۔ ادارہ کسی ایک یا تمام پیشکشوں کو پی پی آر اے قوانین کے مطابق مسترد کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔
شرائط وضوابط
1 ۔ موجودہ قانون کے مطابق ٹیکس کٹوتی ہوگی۔
2 ۔ گاڑی مالک کو طے شدہ رقم کی ادائیگی ماہانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔
3 ۔ کنٹریکٹ کی مدت ایک سال کیلئے ہوگی جو احسن کارکردگی کی بنیاد پر قابل تجدید ہے۔
4 ۔ دوران معاہدہ دفتر کی اجازت کے بغیر گاڑی کا تبادلہ نہیں ہوگا۔
5 ۔ گاڑی مالک یا ڈرائیور کا رویہ تسلی بخش نہ ہونے کی صورت میں ادارے کو حق حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی وقت پندرہ دن کے پیشگی نوٹس پر معاہدہ کو منسوخ کردے۔
6 ۔ معاہدہ ہوجانے کی صورت میں ڈرائیور اپنے ڈرائیونگ لائسنس اور کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقول دفتر میں جمع کروائے گا۔
7 ۔ معاہدہ ہوجانے کی صورت میں مالک یا ڈرائیور گاڑی ذاتی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کریگا۔
8۔ گاڑی 12 گھنٹے دفتری استعمال میں رہے گی۔
9۔ پیٹرول یا CNG کے اخراجات دفتر برداشت کرے گا تاہم انجن آئل اور آئل فلٹر کی تبدیلی گاڑی مالک کے ذمہ ہوگی۔
10۔ گاڑی خراب ہونے کی صورت میں متبادل انتظام گاڑی مالک کے ذمہ ہوگی۔
11۔گاڑی کی دیکھ بھال (Repair & Maintenance)مالک کے ذمہ ہوگی۔
12 ۔ معیاد مکمل ہونے پر کنٹریکٹ جاری رکھنے کی صورت میں تیس ایام قبل تحریری طور پر دفتر کو آگاہ کرنے کا پابند ہوگا۔
13 ۔ زرضمانت کنٹریکٹ کی معیاد مکمل ہونے کے بعد قابل واپسی ہے۔
(میر بہادر خان) کنٹرولر ،پی بی سی ، ایچ پی ٹی، فقیرآباد پوسٹ کوڈ 3700 4ضلع اٹک
فون نمبر0572-641078


comments powered by Disqus