اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔

بھارت کشمیریوں کی نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے:مسعود خان
11 اپریل 2017 (15:50)
0

آزادجموں وکشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے ۔آج اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وفد کا دورہ کشمیر انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ۔
ڈاکٹر یوسف نے کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کا اعادہ کیا۔